ایپل نے ’آئی فون ایکس‘ متعارف کرانے کی تیاری بھی کرلی
ایپل کی جانب سے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس بھی چند گھنٹوں بعد کیلی فورنیا میں لانچ کردیا جائے گا
معروف امریکی کمپنی ایپل کے ایک سابق ملازم نے آئی فون سیریز کے نئے فون ایپل ایکس کی تفصیلات اس کے باقاعدہ اجرا سے قبل ہی جاری کردی ہیں جو تجزیہ کاروں کے اس قیاس کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایپل اس بار آئی فون ایکس لانچ کررہا ہے جس میں آئی او ایس 11 بھی پیش کیا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو تین ماڈلز لانچ کیے جائیں گے جن میں آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس شامل ہیں۔ ان تینوں ماڈلز کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے تاہم آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر پہلے ہی لیک ہوگئی ہیں۔ اس نئے آئی فون کو کمپنی کی تاریخ کا سب سے جدید فون قرار دیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کمپنی کے نئے ہیڈکوارٹر کیلیفورنیا میں کیا جائے گا اور اس موقع پر ایپل آئی فون اپنی کامیابی کے 10 برس بھی مکمل کرے گا۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق شاید یہ معلومات خود کمپنی نے افشا کی ہیں تاکہ فون کے بعض فیچرز سے صارفین پہلے ہی آگاہ ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے فون میں کیمرے، ڈیزائن اور انوکھے ان لاکنگ سسٹم کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں 'اینیموجی' متعارف کرارہا ہے جس کی ایموجی اینی میشن کے ذریعے روپ بدلتی اور متحرک دکھائی دیں گی۔ یہ رپورٹس بھی ہیں کہ آئی فون ایکس کی اسکرین پہلے سے بڑی اور ایج ٹو ایج ہوگی، اس میں وائرلیس چارجنگ کا آپشن موجود ہوگا، چہرہ پہچاننے کی صلاحیت ہوگی اور اس میں ہوم بٹن نہیں ہوگا۔ لیک ہونے والی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کہ آئی فون ایکس کی قیمت تقریباً ایک ہزار پاؤنڈز ہوگی۔
اس کے علاوہ ایپل کے ڈیویلپر تھراٹن اسمتھ کے مطابق آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کے اسکرین ایل سی ڈی طرز کے ہیں لیکن درحقیقت ایپل او ایل ای ڈی اسکرین ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتی تھی جس میں آخری وقت کچھ مسائل آڑے آگئے اور اس طرح اسکرین کے نیچے فنگرپرنٹ سینسر رکھنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
اجرا کے بعد توقع ہے کہ اولین آئی فون 8 کی فروخت 22 ستمبر سے شروع ہوگی اور اس میں فنگر پرنٹ کے بجائے چہرے کی شناخت کرنے والا نظام متعارف کرایا جارہا ہے؛ جبکہ اسکرین کے کنارے ختم کرکے انہیں خمیدہ بنادیا گیا ہےاور ہوم بٹن کو ورچوئل کیا گیا ہے یعنی ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ 60 فریم فی سیکنڈ کی 4K ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے میں انفراریڈ صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
اب 12 ستمبر کو اس کا باقاعدہ اعلان کیوپرٹینو، کیلیفورنیا میں ایپل کارپوریشن کے نئے ہیڈ کوارٹر کے اسٹیو جابز تھیٹر میں کیا جائے گا۔