ن لیگ کی باگ ڈوربیوروکریٹس کے ہاتھ میں ہےدوست کھوسہ

میاں برادران کیوں شرمندہ شرمندہ ہیں،پیغامات بھجوانے کے بجائے خود کیوں نہیں آتے


APP/Numainda Express August 04, 2012
میاں برادران کیوں شرمندہ شرمندہ ہیں،پیغامات بھجوانے کے بجائے خود کیوں نہیں آتےفائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد خان کھوسہ نے اپنے والد سردار ذوالفقار کھوسہ اور اپنے بارے میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد نے صرف سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، میاں برادران کیوں شرمندہ شرمندہ ہیں،

پیغامات بھجوانے کے بجائے خود کیوں نہیں آتے۔ جمعرات پریس کانفرنس میں انھوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا آج پارٹی کی باگ ڈور بیورو کریٹس کے ہاتھ میں ہے لیکن پارٹیاں بیوروکریٹس سے نہیں ورکروں کے سر پر چلتی ہیں سپنا خان کیس میں شفاف تحقیقات کیلیے میں نے خود استعفیٰ دیا لیکن آج کہا جارہا ہے کہ استعفیٰ لیا گیا۔ اپنی نالائقیاں چھپانے کیلیے طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔شریف برادران کی نالائقیوں کی وجہ سے ذوالفقار کھوسہ نے استعفیٰ دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہی سپنا خان کیس میں میری کردار کشی کیلیے مہم چلائی اور سرکاری رہائشگاہ کے حوالے سے بھی مجھے بدنام کیا گیا۔ ن لیگ بتائے کیا ایک ایک شخص کے پاس20،20 وزارتیں ہونا ہی معیار ہے؟ نوازشریف نے پنجاب میں پارٹی کی قیادت ایسے شخص کے حوالے کردی ہے جو پارٹی پر نہیں بیوروکریسی پر یقین رکھتا ہے۔

آئی این پی کے مطابق دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے استعفیٰ دیا، میرے والد نے استعفیٰ میاں برادران کے دوہرے معیار کی وجہ سے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں