حصص مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ 48 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس 17818 ہوگیا،61 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی،24 ارب کا نقصان۔


Business Reporter February 20, 2013
انڈیکس 17818 ہوگیا،61 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی،24 ارب کا نقصان۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

LONDON: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں طویل دورانیے کے بعد منگل کو اتارچڑھائو کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوگئے۔

61 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے24 ارب24 کروڑ 45 لاکھ 59 ہزار 590 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں قتل وغارت گری کے خلاف ملک گیر دھرنے سے کاروبار زندگی مفلوج ہونے اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں مندی رونما ہوئی۔

جبکہ بعض دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ طویل دورانیے سے جاری تیزی کے سبب مارکیٹ میں تکنیکی درستگی لازم ہوگئی تھی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 47.90 پوائنٹس کی کمی سے17817.71 ہوگیا۔



جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 37.73 پوائنٹس کی کمی سے 14586.58 اور کے ایم آئی30 انڈیکس159.80 پوائنٹس کی کمی سے12546.45 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.69 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ62 لاکھ42 ہزار 60 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 347 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 107 کے بھائو میں اضافہ، 212 کے داموں میں کمی اور 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں