انتخابات ميں پیپلز پارٹی كو سندھ كارڈ استعمال نہيں كرنے ديں گے پير پگارا

ايم كيوايم حكومت چھوڑنے کے بعدمزيد فائدے تلاش نہ كرے بلكہ قائدحزب اختلاف کی حمایت كرے اورگورنرکا عہدے چھوڑدے،پیر پگارا


Online February 20, 2013
بہاولپور صوبہ ہر صورت میں بحال كرایا جائے گا کیونکہ يہ يہاں كے عوام كا حق ہے اور كسی كو عوام كا يہ حق چھيننے نہيں ديں گے، پیر پگارا فوٹو: ایکسپرس/فائل

مسلم ليگ فنكشنل كے سربراہ پير صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پيپلز پارٹی كو سندھ كارڈ استعمال نہيں كرنے ديں گے۔


مسلم ليگ (ف) كے سينئر نائب صدر محمد علی درانی كے ہمراہ بہاولپور كے وفود سے بات چيت كرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے پیپلز پارٹی كو چھوڑ ديا ہے اور اب ان كے بجائے حزب اختلاف ميں بيٹھنے كو ترجيح ديں گے۔ انہوں نے کہا کہ ايم كيو ايم اور ان کی سوچ ميں بنيادی فرق ہے لیکن اگر ايم كيو ايم اپوزيشن ميں آئی تو انہيں آنے سے نہیں روكيں گے، ايم كيو ايم حكومت چھوڑنے کے بعد مزيد فائدے تلاش نہ كرے بلكہ مسلم لیگ فنکشنل کے قائد حزب اختلاف کی حمایت كرے اور گورنر کا عہدے چھوڑ دے۔


پیر پگارا نے کہا کہ بہاولپور صوبہ ہر صورت میں بحال كرایا جائے گا کیونکہ يہ يہاں كے عوام كا حق ہے اور كسی كو عوام كا يہ حق چھيننے نہيں ديں گے اور اگر حكمران علاقائی لوگوں کے حقوق غصب كريں گے تو یہاں بھی مشرقی پاکستان اور بلوچستان جيسے حالات پيدا ہوں گے۔


پير پگارا نے مزید كہا كہ اگر انتخابات ہوئے تو آئندہ آنے والی حكومت کو صوبائی اسمبلی كی متفقہ قرار داد كی روشنی ميں بہاولپور صوبہ بحال كرنا ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ ملک پر بہت تجربات ہوچكے لیکن اب ہم پاكستان كو ايک مضبوط اور مستحكم ملک بنا كر دم ليں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |