سعودی عرب سے 19 ہزار حاجی وطن واپس پہنچ گئے

109 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے،29حجاج مختلف حادثوں میں زخمی ہوئے

حج مشن کے اسپتال اور ڈسپنسریوں سے ڈھائی لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری ہے جبکہ 103 پروازوں سے 19 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔


وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن کے ذریعے اب تک3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچا دیے گئے، 213 معاونین حجاج بھی پاکستان روانہ ہو چکے،367 گمشدہ حجاج کو تلاش کرکے ان کی رہائش پہنچادیا گیا ہے جب کہ 1046 بیگز بھی تلاش کرکے حجاج تک پہنچائے گئے۔ علاوہ ازیں فری ہیلپ لائن کے ذریعے1800حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

بیان کے مطابق حج میڈیکل مشن کے اسپتال اور ڈسپنسریوں سے ڈھائی لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا، 29 حجاج کرام مختلف حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوئے جبکہ اب تک 109 پاکستانی حجاج طبعی موت پاچکے ہیں جن میں سے 108کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کردی گئی۔ واضح رہے کہ حجاج کی واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Load Next Story