کوسٹ گارڈزکی کارروائی 21 کلو گرام پوست برآمد

مسافر بس کی تلاشی کے دوران دو ملزمان کے قبضے سے21 کلو پوست برآمد ہوئی


Staff Reporter February 20, 2013
مسافر بس کی تلاشی کے دوران دو ملزمان کے قبضے سے21 کلو پوست برآمد ہوئی. فوٹو: ماحا حیدر/ فائل

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پوست کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے21 کلوپوست برآمدکرلی۔

ترجمان میجر ظفر صدیقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ وندرکے قریب مسافر بسوں کے ذریعے اسمگلنگ کی اطلاعات کی بنیاد پر آر سی ڈی ہائی وے پر مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا آغاز کیا گیا ہے، اسی دوران مسافر بس کی تلاشی کے دوران دو ملزمان کے قبضے سے21 کلو پوست برآمد ہوئی جوکہ انھوں نے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی، بس کھاران سے کراچی آرہی تھی ، 2 ملزمان کو کوسٹ گارڈز حکام نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |