سانحہ کوئٹہ متحدہ نے قرارداد مذمت اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت اس سانحے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے


Staff Reporter February 20, 2013
سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تدفین کے انتظامات کیے جائیں اور ان شہدا کے لواحقین کی بھرپور مالی امداد کی جائے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان سندھ اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ سے متعلق قرارداد مذمت منگل کو سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

اس قرارداد پر ایم کیو ایم کے10 ارکان کے دستخط ہیں، توقع ہے کہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس قرارداد پر بحث ہوگی، قرارداد میں شیعہ ہزارہ برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے اور حکومت سندھ سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت سے رابطہ کرے اور ان سے کہے کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تدفین کے انتظامات کیے جائیں اور ان شہدا کے لواحقین کی بھرپور مالی امداد کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کوئٹہ میں اس طرح کا کوئی اور سانحہ رونما نہ ہو، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت اس سانحے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور انھیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |