وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

خواجہ آصف دورے کے دوران ترک صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 12, 2017
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا: فوٹو: فائل

وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اسلام آباد ایئرپورٹ سے مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے ہمراہ ترکی کے ایک روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ خواجہ آصف دورے کے دوران ترکی کے صدررجب طیب اردگان اوراپنے ہم منصب وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا جب کہ خواجہ آصف امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی جاری ہونے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوست ممالک سے رابطے بڑھانے اورانسداد دہشتگردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں