شردھا کپورکے ساتھ دوستی کی خبروں سے فرحان اخترتنگ آگئے

میرے اورشردھا سے متعلق باتیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، فرحان اختر


ویب ڈیسک September 12, 2017
اس متعلق جولکھا اوربولا جارہا ہے وہ سب کی سوچ پراپنی منحصرہے، اداکار: فوٹو: فائل

WASHINGTON: بالی ووڈ ہدایتکارواداکارفرحان اختر کا نام گزشتہ عرصے سے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ جوڑا جارہا ہے تاہم اب اداکارایک بارپھر شردھا کپورکا نام اپنے ساتھ جوڑنے والوں پربرہم ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فرحان اختر کا نام اہلیہ کوطلاق دینے کے بعد مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا تاہم سب سے زیادہ جس اداکارہ کا نام جوڑا گیا وہ کوئی اورنہیں بلکہ شردھا کپورہیں تاہم اب ایک بارپھر اداکار نے شردھا کپور کے ساتھ گہری دوستی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

انٹرویو کے دوران جب اداکارفرحان اخترسے اس حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کسی کے ساتھ بھی رشتہ قائم کرنے کے حوالے سے نہیں سوچ رہا ہوں، جو ہونا ہوگا وہ توہوگا تاہم جو کچھ بھی اس متعلق لکھا اور بولا جارہا ہے وہ سب کی سوچ پراپنی منحصر ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شردھا کپور کو فرحان اختر کے ساتھ رہنا مہنگا پڑ گیا

اداکار نے کہا کہ افسوس ہے کہ کسی کے ساتھ بھی دوستی پرسوال اٹھا دیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوست آپ کا اچھا دوست ہوتا ہے، اس طرح کی سوچ پرافسوس ہوتا ہے جب کہ ایسی سوچ بہتر بھی نہیں ہے اور میرے اور شردھا سے متعلق کہی ہوئی ہوئی تمام باتیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اس سے قبل شردھا کپور نے بھی فرحان اختر کے ساتھ گہری دوستی سے متعلق کہا تھا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔ یہ بہت بُری اور غیر منصفانہ بات ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کے لیے انتہائی برا ہوتا ہے جب اس کی کسی کے ساتھ تعلق کی خبریں شہ سرخی بن کر نظرآتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں