افغانستانکمانڈرکے حکم پرپولیس کی فائرنگ11شہری ہلاک

فائرنگ کمانڈرشیوجائی کے حکم پر کی گئی جسے غیرملکی فوج کی معاونت حاصل ہے

فائرنگ کمانڈرشیوجائی کے حکم پر کی گئی جسے غیرملکی فوج کی معاونت حاصل ہے ، فائل فوٹو

افغانستان کے صوبہ ارزگان میں اپنے کمانڈرکے حکم پرپولیس نے11معصوم شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔صوبائی اسمبلی کے چیئرمین محمدابراھیم اخونزادہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ضلعی پولیس نے اپنے کمانڈرشیوجائی کے حکم پرماتاکروکے علاقے میں 11 شہریوںکوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


انھوں نے کہاکہ مذکورہ کمانڈرکوغیرملکی فوج کی بھی معاونت حاصل ہے۔انھوں نے صدرکرزئی سے مطالبہ کیاکہ وہ پولیس کمانڈرشیوجائی کوگرفتارکرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ اے ایف پی کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 19 نمازی زخمی ہوگئے۔
Load Next Story