سعودی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام

گرفتار کئے گئے دہشتگردوں میں یمنی شہری بھی شامل ہیں جن کا تعلق داعش سے ہے، سعودی وزارت دفاع


ویب ڈیسک September 12, 2017
ملزمان سے تفتیش کے بعد ریاض میں دہشت گردوں کے تربیتی ٹھکانے پر بھی چھاپا مارا گیا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر داعش کے بم حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزمان میں دو سعودی اور دو یمنی شہری شامل ہیں جن کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دے دی

یمنی شہریوں کی شناخت احمد یاسر اور عمار علی کے نام سے ہوئی تاہم سعودی شہریوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ گرفتار یمنی شہری مملکت میں جعلی شناخت کے ساتھ مقیم تھے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



ملزمان سے تفتیش کے بعد دارالحکومت ریاض میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بھی چھاپا مارا گیا جہاں انہیں مبینہ طور پر خودکش حملہ کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |