جرائم پیشہ عناصر شہر کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیںمتحدہ

حکومت لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیاکے مقدمات ختم کرکے انھیں تحفظ دے رہی ہے.


Express Desk February 20, 2013
حق پرست اراکین اسمبلی کا جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت وہمدردی اظہار۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورپرتشدد واقعات میں متعددشہریوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے افسوس کااظہارکیا ہے۔

اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ قتل وغارتگری کے واقعات شہرکاامن خراب کرکے ملک کوغیرمستحکم کرنے کی گھنائونی سازشوں کا تسلسل ہے،لینڈمافیا،ڈرگ مافیااور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میںملوث ملک دشمن عناصرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی میں دہشت گردی ،قتل وغارتگری اور سنگین جرائم کی وارداتیں کرکے شہر کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں تاکہ کراچی کی معیشت کوتباہ کرکے ملک کو غیر مستحکم کیاجاسکے، ایک جانب کراچی میںتسلسل کے ساتھ معصوم شہریوں ، سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات کارروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکو نشانہ بنایاجارہاہے۔



جبکہ دوسری جانب حکومت وانتظامیہ کراچی کے شہریوںکوجان و مال کے تحفظ کی فراہمی اورلینڈمافیا،ڈرگ مافیااوراغوا برائے تاوان میںملوث دہشت گردوںکوگرفتارکرنے کے بجائے ان کے خلاف مقدمات ختم کرکے انہیںتحفظ دے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی کے واقعات میںجاںبحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہارکیااوروفاقی وصوبائی حکومتوںسے مطالبہ کیا کہ کراچی میںٹارگٹ کلنگ،فرقہ وارانہ دہشت گردی اوردیگرسنگین جرائم کی دیگر وارداتوںکاسختی سے نوٹس لیاجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔