ڈاکٹر عاصم کی بلااجازت بیرون ملک روانگی پر احتساب عدالت برہم

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھیج دیا

عدالت کا ڈاکٹر عاصم کی عدم موجودگی میں بھی 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی عدم موجودگی میں بھی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ضابطے کی کارروائی پوری کیے بغیر ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھی بھیج دیا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈاکٹرعاصم کی عدم موجودگی میں بھی کیس کی سماعت کی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم این او سی کے بغیر کیسے بیرون ملک گیا؟۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کردی۔
Load Next Story