متحدہ لندن سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی ملازمت سے فارغ

ایم کیو ایم لندن کے کارندے عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے علی رضا کو متحدہ لندن کا سہولت کار قرار دیا تھا


ویب ڈیسک September 12, 2017
ایم کیو ایم لندن کے کارندے عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے علی رضا کو متحدہ لندن کا سہولت کار قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: متحدہ لندن سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارندے عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے سابق انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ علی رضا کے حوالےسے خوفناک انکشافات کیے تھے، عمیر صدیقی نے دوران تفتیش علی رضا کو متحدہ لندن کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسپکٹر علی رضا متحدہ دہشت گردوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

ملزم عمیر صدیقی کے بیان کی روشنی میں جے آئی ٹی ٹیم نے علی رضا کو طلب کیا تھا تاہم سابق انسپکٹر علی رضا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور برطرف انسپکٹر نے اپنا بیان جے آئی ٹی کو بھیج دیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ پر ایڈیشنل آئی جی سندھ سی ٹی ڈی نے علی رضا کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

واضح رہے کہ سابق انسپکٹر علی رضا 1990 میں پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے جب کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد علی رضا کو سی ٹی ڈی انچارج بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |