کسی نئی کمپنی کوحج کوٹانہیںدے رہےسیکریٹری مذہبی امور

2ہزارمیںسے جومیرٹ پراتریںانکی انرولمنٹ کی جارہی ہے،اعظم سماء،ایکسپریس سے گفتگو

2ہزارمیںسے جومیرٹ پراتریںانکی انرولمنٹ کی جارہی ہے،اعظم سماء،ایکسپریس سے گفتگو, فوٹو فائل

وزارت مذہبی اموررواںسال پرائیویٹ اسکیم کے تحت رجسٹریشن کیلیے آنے والی دوہزارسے زائدحج کمپنیوں کی درخواستوںکے بارے میںرواں ہفتے فیصلہ کرے گی،وفاقی سیکریٹری مذہبی امورچوہدری اعظم سماء نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوہزارمیںسے جوکمپنیاںمعیارپرپورااتری ہیںاورجن کے کاغذات مکمل کوائف کے ساتھ وزارت کو موصول ہوئے ہیںان کی انرولمنٹ کی جارہی ہے اوران کمپنیوں کوجلدلیٹربھجوائے جائیں گے،


انھوںنے بتایاکہ وزارت مذہبی امورشفاف اندازمیں اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب میںعازمین حج کی رہائشی عمارتیں حاصل کرلی گئی ہیںجبکہ حاجی کمپوں میںمناسک حج کے حوالے سے تربیتی پروگرام بھی شروع کیے جارہے ہیں،

انھوںنے بتایاکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن کاکام مکمل کرلیاگیاہے، پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزرکواس بات کاپابندکیاگیاہے کہ وہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں،انھوںنے بتایا کہ رواں سال کسی نئی کمپنی کوحج کوٹا نہیںدیاجارہاجبکہ میرٹ پرپرانی کمپنیوں کوہی کوٹہ دیاگیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story