ورلڈ اليون كے دورے سے پاكستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا وزيراعلیٰ بلوچستان
يقين ہے كہ كركٹ كھيلنے والے ديگرممالك اب پاكستان ميں كھيلنے ميں كسی ہچكچاہٹ كا شكار نہيں ہوں گے، ثنااللہ زہری
وزيراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ورلڈ اليون كے دورے سے پاكستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا جب کہ یہ تاريخی دورہ اس بات كا ثبوت ہے كہ دُنيا دہشت گردی كے خلاف پاكستان كی كاوشوں كوسراہتی ہے۔
نواب ثنا اللہ زہری نے ورلڈ كركٹ اليون كے دورہ پاكستان كا خيرمقدم كرتے ہوئے پاكستان ميں بين الاقوامی كركٹ كی دوبارہ بحالی كے ساتھ ساتھ ملک ميں امن وامان كی صورتحال كو بہتری کا مظہر قراردياہے۔ ان کا کہنا تھا کہ يہ تاريخی دورہ اس بات كا ثبوت ہے كہ دُنيا دہشت گردی كے خلاف پاكستان كی كاوشوں اور ان كے نتيجے ميں پاكستان ميں قائم ہونے والے امن كوسراہتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اليون كے دورے سے پاكستان كے بارے ميں كياجانے والامنفی پروپيگنڈہ زائل ہوگا اور ايك مثبت تاثر اُبھرے گا، ورلڈاليون كے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں كی سريز كا انعقاد ہمارے اُن شہدا كی قربانيوں كے باعث ممكن ہوسكا جنہوں نے ملك و قوم كے تحفظ اوردہشت گردی كے خاتمے كے لیے اپنی جانيں قربان كيں جن ميں سيكيورٹی فورسز اور شہری بھی شامل ہيں۔
نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ اس كركٹ سيريز كے انعقاد سے دُنيا كو واضح پيغام جائے گا كہ پاكستانی قوم پُرامن اور كھيلوں سے محبت كرنے والی ہے اور ہم ایک مہمان نواز قوم ہيں جو اپنے مہمانوں كی دل سے عزت اور قدر كرتے ہيں، ايک طويل عرصے كے بعد پاكستان ميں بين الاقوامی كركٹ كے دروازے كھل رہے ہيں اور ہميں يقين ہے كہ كركٹ كھيلنے والے ديگرممالك كی ٹيميں اب پاكستان ميں كركٹ كھيلنے ميں كسی ہچكچاہٹ كا شكار نہيں ہوں گی۔
وزيراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان ميں بھی امن وامان كی صورت حال بہترہوچكی ہے اور يہاں بھی كركٹ كے بين الاقوامی ميچ منعقد ہوسكتے ہيں، كوئٹہ ميں بين الاقوامی معيار كا كركٹ اسٹيڈيم موجود ہے اور بلوچستان كے عوام بھی كركٹ سے والہانہ لگاؤ ركھتے ہيں، پاكستان كركٹ بورڈ كے چيئرمين سے جلد رابطہ كركے آئندہ كسی غيرملكی كركٹ ٹيم كے دورے كے دوران كوئٹہ ميں بھی ميچ كے انعقاد كی كوشش كريں گے۔