پشاور ہائی کورٹ کا ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی روکنے کا حکم

عدالت نے ایم ڈی کی برطرفی پر خیبرپختونخوا حکومت سےجواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 12, 2017
عدالت نے ایم ڈی کی برطرفی پر خیبرپختونخوا حکومت سےجواب طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ہائی کورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی حوالے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ برطرفی کا نوٹس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، 3 سالہ بہترین کارکردگی پرمدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایم ڈی کو یوں ہٹائے جانے کا اختیار حکومت کو ہے جب کہ کیا ایم ڈی کو وزیر خزانہ سے ناراضگی پر ہٹایا گیا جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی خیبربینک کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔

عدالت نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں