آل پاکستان فٹبال نیشنل بینک کی کوارٹر فائنل میں رسائی

اعظم اسپورٹس رنر اپ کی حیثیت سے ٹاپ8 میں نشست مستحکم کرنے میں کامیاب۔

اعظم اسپورٹس رنر اپ کی حیثیت سے ٹاپ8 میں نشست مستحکم کرنے میں کامیاب۔ فوٹو: فائل

7ویں آل پاکستان نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ اے اور بی میں میچز مکمل ہوگئے۔

آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر الاسلام کے مطابق گروپ اے سے میزبان ٹیم نے اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹرفائنل میں رسائی ممکن بنائی،اعظم اسپورٹس کی ٹیم رنر اپ کی حیثیت سے ٹاپ 8 میں نشست مستحکم کرنے میں کامیاب رہی۔


گروپ بی سے ناقابل شکست پاکستان اسٹیل نے گروپ لیڈر بن کر فائنل ایٹ میں جگہ بنائی،آزاد بلوچ کلب کوئٹہ رنر اپ کی حیثیت سے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوئی،گروپ سی میںسوئی سدرن گیس کمپنی نے کوجک کلب، کوئٹہ کو ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس اپنے کھاتے میں جمع کرالیے۔



اسی گروپ میں ہزارہ گرین اور کوجک کلب کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔ ہزارہ گرین اور سدرن گیس کمپنی کے میچ سے گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، گروپ ڈی میں باچا شہید کلب، چمن نے ایف جی یونائیٹڈ کوئٹہ کو 3-0 سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کیے، اس گروپ میں خیبر مسلم، بلدیہ کے ایف جی یونائٹیڈ اور باچا شہید کلب چمن کے خیبر مسلم کلب سے میچ کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
Load Next Story