شام میں امریکا اور روس کی فضائی بمباری میں 28 شہری ہلاک

امریکی عسکری اتحاد کے حملے میں 12 اور روسی حملے میں 16 شہری ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک September 12, 2017
امریکی اور روسی فضائیہ کے حملوں میں 10 بچے بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو: فائل

شام کے صوبے دیر الزور میں امریکا اور روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 28 عام شہری ہلاک ہو گئے۔

شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی عسکری اتحاد اور روس کے جنگی طیاروں نے مختلف اوقات میں شامی صوبے دیر الزور میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 شہری ہلاک ہو گئے۔

تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے بتایا کہ دریائے فرات کے کنارے آباد کے ایک گاؤں پر امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں روسی جنگی طیاروں نے بھی دریائے فرات کے قریب آباد خیموں کو نشانہ بنایا جس میں 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ دیرالزور شام میں داعش کا آخری بڑا ٹھکانہ ہے اور امریکی عسکری اتحاد، روس اور شامی افواج صوبے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں