کراچی کوئٹہ میں فوری فوجی آپریشن کیاجائے وفاق المدارس

مدارس کی مجلس عاملہ کا 26 اور27فروری کو دوروزہ خصوصی اجلاس بھی طلب.

مدارس کی مجلس عاملہ کا 26 اور27فروری کو دوروزہ خصوصی اجلاس بھی طلب۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی اورکوئٹہ میں فی الفورآرمی آپریشن کیا جائے،بے گناہ لوگوں کے قتل عام کاسلسلہ بند کیا جائے۔

حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلے میں مجرمانہ غفلت اور بے حسی کی روش ترک کردیں،کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والی قتل وغارتگری کے مذہبی عوامل کے علاوہ دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلے کی روک تھام کی حکمت عملی وضع کی جائے۔




ان خیالا ت کا اظہارصدر وفا ق المدارس العربیہ مولانا سلیم اللہ ،مولانا عبدالرزاق اور مولانا حنیف جالندھری سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ثناء نیوز اور آئی این پیکے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا26اور27فروری کو دوروزہ خصوصی اجلاس بھی لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین شریک ہونگے ۔
Load Next Story