افضل گورو کی لاش ورثاکو نہیں دی جائیگیبھارتی اخبار
پھانسی کے بعدحکومتی پریشانیاں بڑھ گئیں،فیصلہ پارلیمنٹ کریگی،منموہن سنگھ.
KARACHI:
بھارتی اخبار نے بھارتی وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت افضل گورو کی لاش ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردے گی۔
اخبار کے مطابق حکومت افضل گورو کے خاندان کی اس درخواست کو مسترد کر دے گی جس میں گورو کی میت خاندان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی تدفین نماز جنازہ پڑھتے ہوئے اسلامی روایات کے مطابق کی جا سکے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں قطعی فیصلہ بہت جلد کرلیا جائے گا اور جموں وکشمیر حکومت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم من موہن سنگھ نے اس موضوع پر پارلیمنٹ میں مباحثے کی پیشکش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیے کہ لاش کو واپس جموں لے جایا جائے یا نہیں۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق افضل گورو کو انتہائی رازداری سے پھانسی تو دے دی گئی مگر پھانسی کے بعد حکومت کی پریشانیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔