پاکستان کی سمندری حدود میں پہلی بار زندہ اسپرم وہیلز دیکھی گئیں

دسمبر 2005 میں کراچی سے کچھ دور سنہرا کے ساحل پر اسپرم وہیل کا ڈھانچہ دیکھا گیا تھا


ویب ڈیسک September 12, 2017
پاکستان کی سمندری حدود میں اس سے قبل اسپرم وہیل کو کبھی زندہ حالت میں نہیں دیکھا گیا۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: پاکستان کی سمندری حدود میں پہلی بار زندہ اسپرم وہیل کو دیکھا گیا۔

کیپٹن مہر گل کی سربراہی میں جیونی کے قریب سمندر میں جانے والی ماہی گیروں کی ٹیم نے دو اسپرم وہیل کو دیکھا جنہیں اس سے قبل پاکستان کی حدود میں کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ماہی گیروں کے مطابق انہوں نے سمندر میں دونوں وہیلز کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا جس کے بعد دونوں وہیلز غوطہ لگا کر سمندر کے اندر چلی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2005 میں کراچی سے کچھ دور سنہرا کے ساحل پر اسپرم وہیل کا ڈھانچہ دیکھا گیا تھا۔ اسپرم وہیلز کو ان کی جسمانی ساخت کی وجہ سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے، ان کا سر بہت بڑا اور گول ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ باآسانی پہچان لی جاتی ہیں۔ یہ وہیل دنیا کے تقریباً تمام بڑے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔

اسپرم وہیل کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان کا دماغ دنیا کے تمام جانداروں میں سب سے بڑا ہوتا ہے۔ ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان نے کیپٹن مہر گل کی کوشش کو سراہا جنہوں نے اسپرم وہیل کا تعاقب کیا اور ان کی ویڈیو بھی محفوظ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں وہیل مچھلیوں کے غوطہ لگانے کے انداز سے پتا لگتا ہے کہ یہ دونوں بالغ وہیلز تھیں جن کی لمبائی 10 میٹر سے زیادہ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں