کوئٹہ دھماکا 10کلوگرام زہریلا مواد استعمال کیا گیا رپورٹ

موادہزار گنجی میں تیارکیا گیا،حساس اداروں کی رپورٹ ، خام مال لاہور سے آیا، دکان کا مالک گرفتار

مواد ہزار گنجی میں تیارکیا گیا،حساس اداروں کی رپورٹ ، خام مال لاہور سے آیا، دکان کا مالک گرفتار. فوٹو رائٹرز

ذرائع کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں10کلو گرام مواداستعمال کیاگیا۔

یہ مواد پانی کے ٹینکرمیں بنایا گیا اورٹینکرکے ذریعے ہزارہ ٹائون میں داخل کیا گیا۔ ابتدائی طورپرایک ہزار کلو گرام مواد استعمال ہونے کی رپورٹ دی گئی تھی لیکن حساس اداروں نے نئی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پوٹاشیم، ایلومینیم اورفاسفورس استعمال کیاگیا جس میں ڈیزل،چینی اور ایمونیم پاوڈر مکس کیاگیا۔ ایمونیم نائٹرریٹ کااثرایک ہزارکلو گرام کے برابرہوا اس سے دھماکا خیزلہریں پیداہوئیں جس نے آس پاس کی عمارتوںکوتباہ کردیا اورباقی ہلاکتیں ملبے کے نیچے آنے سے اوراگ لگنے کیوجہ سے ہوئیں جسکے باعث متعددلاشیں ابھی بھی ناقابل شناخت ہیں۔ اسطرح کامواد پہلے اسلام آبادکے ایک بڑے ہوٹل اورلاہورمیں آیف آئی اے اورکراچی میںسی آئی ڈی دھماکوں میں استعمال ہوا۔




ہزارہ ٹائون میں پانی کی قلت کیوجہ سے روزانہ 100 سے120واٹر ٹینکرزکاآناجاناہوتاہے جس میں ہر ٹینکرکوچیک کرنامشکل ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیزموادکوہزارگنجی کی ورکشاب میںتیارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق استعمال ہونیوالا کیمیکل لاہورسے اکبری منڈی میں وارث کیمیکل سے منگوایا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق الگ الگ شکلوں میں آنے والے کمیکل کو روکا نہیں جا سکتا۔ خام مال اکبری منڈی کے وارث کیمکلز سے بھجوایا گیا، رپورٹ کے مطابق 2 ماہ کے دوران 15مختلف کیمکلز بھجوائے گئے۔ تمام مال داد محمد کے نام سے بھیجا گیا۔ حساس اداروں نے دکان کا ریکارڈ قبضے میں لے کر دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story