مریم سنگسار نہیں ہوئی شوہر نے قتل کیا تحقیقاتی رپورٹ

نامزد ملزمان بے گناہ ہیں ، مقتولہ کے شوہر سرفراز کا چالان پیش کرنے کی ہدایت


Numaindgan Express August 04, 2012
نامزد ملزمان بے گناہ ہیں ، مقتولہ کے شوہر سرفراز کا چالان پیش کرنے کی ہدایت۔ فوٹو فائل

خانیوال میں مریم بی بی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر پر آگئی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ سنگسار کرنے کا کوئی واقعہ پیش آیا نہ پنچایت نے فیصلہ کیا رپورٹ کے مطابق قتل خاوند نے ہی کیا جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان بے گناہ ہیں۔

واضح رہے کہ کچا کھوہ کے نواحی علاقے 15 آٹھ آر میں پانچ بچوں کی ماں مریم کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر میں راجہ فیملی کے 6 افراد کو قتل کیس میں نامزد کیا گیا اور مقتولہ کے خاوند کو مغوی قرار دیا گیا، اسی دوران چیف جسٹس افتخار چوہدری نے از خود نوٹس لیا، ملزم سرفراز نے پولی گرافک سٹیٹ میں بھی اپنی بیوی کو قتل کرنا تسلیم کیا۔ انکوائری رپورٹ میں مریم بی بی قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو ڈسچارج کرنے اور مقتولہ کے شوہر سرفراز کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت چالان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں