متحدہ کے وفاقی وصوبائی وزرا کے استعفے منظور نہیں ہوئے

حکومتی قیادت نے ایم کیوایم کو منانے کیلیے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے درخواست کی ہے, ذرائع

حکومتی قیادت نے ایم کیوایم کو منانے کیلیے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے درخواست کی ہے, ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وفاقی وسندھ حکومت سے علیحدگی کے باوجود گورنر سندھ ڈاکٹر العباد خان نے اب تک ایم کیوایم کے صوبائی وزراکے استعفیٰ منظور نہیں کیے ہیں ۔


ایم کیوایم کے11صوبائی وزرانے گزشتہ3 روز قبل گورنر سندھ کو پیش کیے تھے، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم واضح طور پراعلان کرچکی ہے کہ اب وہ حکومت میں دوبارہ شامل نہیں ہوگی ، گورنر سندھ کی جانب سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی وجہ سے مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں کیا حکومت اور ایم کیوایم میں بیک ڈور چینل سے مذاکرات ہورہے ہیں ، گورنر سندھ ان مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیںاور پیپلز پارٹی اورمتحدہ میں گورنر کو تبدیل نہ کرنے پر خاموش معاہدہ ہوگیا ہے ۔ اہم ترین حکومتیذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو فی الحال تبدیل نہیں کیا جارہا ہے ۔اور گورنر سندھ کو ایم کیوایم کے صوبائی وزرا کے استعفیٰ منظورکرنے سے روک دیاگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی قیادت نے ایم کیوایم کو منانے کیلیے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے درخواست کی ہے اور وہ ایم کیوایم کے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں اور اس معاملے کوحل کرنے کی کوشیش کررہے ہیں ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ حکومتی شخصیات گرین سگنل نہیں دیں گی، ایم کیوایم کے وفاقی وصوبائی وزرا کے استعفیٰ منظور نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ پر حکومت ایم کیوایم سے مذاکرات اور مشاورت کرے گی ۔ ایم کیو ایم کے ترجمان امین الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story