دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنیکاحق دیا جائے فاروق ستار

یہ لوگ سالانہ14ارب ڈالرزرمبادلہ بھجواتے ہیں،بلوچستان مسئلے کاحل بھی ممکن ہے


Numainda Express February 20, 2013
ایک ٹریلین سوئس بینکوں میں جھونکے گئے،سابق وزیراوورسیز پاکستانیزکاالوداعی خطاب۔ فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ غیرملکی اور دہری شہریت والے پاکستانیوں کو ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابات میں بھی حصہ لینے کا حق دیا جائے، اوورسیز پاکستانی سب سے بڑے محب وطن ہیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔ وہ سالانہ 13سے 14ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں مگر افسوس کہ چند پاکستانی دولت لوٹ کر ایک ٹریلین کی رقم سوئس بینکوں میں جھونک چکے ہیں۔



ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور استحکام کیلیے غیرملکی پاکستانیوں کو سہولیات دینا ہوں گی۔ بلوچستان کے مسائل کا حل بھی قوم پرست اوورسیز پاکستانیوں سے ممکن ہو سکتا ہے۔ غیرملکی پاکستانیوں کی بہتری اور سہولیات کے لیے اوورسیز پالیسی بنا دی ہے جس پر عملدرآمد کرنا حکومت کا کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں