پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل طے
قائم علی شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس، متحدہ کی اپوزیشن میں شمولیت پرغور
پیپلزپارٹی سندھ کے صدراوروزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پیرمظہرالحق کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو بدھ کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے متوقع احتجاج سے نمٹنے اور سندھ اسمبلی میں جناح یونیورسٹی سمیت دیگر بلزکی منظوری موقع پر ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی اپوزیشن میں شمولیت اور اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے بھی اظہارخیال کیا۔