سوچی کا تنقید کے ڈر سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کی جگہ نائب صدر ہنری وان تھیو جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے، میانمار حکومت


ویب ڈیسک September 13, 2017
میانمار حکومت نے سوچی کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔۔ فوٹو: فائل

میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

میانمار کی حکمراں جماعت کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر تنقید کے خوف سے رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میانمارکی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے مسلمان معذور ہونے لگے

میانمار حکومت کے سرکاری ترجمان زو ہٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نیویارک میں جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی جگہ نائب صدر ہنری وان تھیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ترجمان نے سوچی کے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا نسلی صفایا کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ

دوسری جانب آج سلامتی کونسل کا روہنگیا مسئلے پر اجلاس بھی ہوگا جب کہ چین نے میانمار کے فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمار حکومت کیخلاف کسی بھی اقدام کو ناکام بنادے گا کیونکہ میانمار کو اپنا استحکام برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ریاستی تشدد کی مذمت نہ کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں