حکومت مستعفی اورکوئٹہ فوج کے حوالے کیاجائےعمران

ہزاروں لوگ قتل ہوچکے،کوئی پکڑا نہیں گیا،’’کل تک‘‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو

نواز،زرداری کرپشن پرنہیں بول سکتے،خطاب،جاویداقبال ستی تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیںعوام کے جان ومال کے تحفظ میںناکامی کے باعث آئینی حق حکمرانی کھوچکی ہیں۔

نواز شریف اورآصف زرداری ایک دوسرے کی کرپشن پرنہیں بول سکتے،ایم کیو ایم پانچ سال پیپلزپارٹی کیساتھ رہنے کے بعدنگران سیٹ اپ میں کردارلینے کیلیے اپوزیشن میںگئی ہے،فوری انتخابات امن وامان سمیت تمام مسائل کاحل ہیں۔




مجھے خوف ہے کہ امن وامان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،منگل کو حلقہ این اے 50 کی سرکردہ سیاسی شخصیت جاویداقبال ستی کی تحریک انصاف میںشمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں اورسیاستدانوں سے پوچھیںکہ انکی سیاسی جماعتوں نے اپنے منشورپرکتنا عمل کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
Load Next Story