کل بھی بے گناہ تھا آج بھی بے گناہ ہوں سنجے دت

جیل میں گزارے گئے دنوں نے مضبوط اور مشکل حالات کا سامنا کرنے کے قابل بنایا،سنجے دت


ویب ڈیسک September 13, 2017
سنجے دت 1993 میں ممبئی حملہ کیس میں سالوں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں ؛فوٹوفائل

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہوراداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ کل بھی بے گناہ تھے اورآج بھی بے گناہ ہیں۔

بالی ووڈ کے منابھائی اداکارسنجے دت کی آسائشوں بھری زندگی میں ایک دورایسا بھی آیا تھا جسے یاد کرکے آج بھی ان کی آنکھیں جھلک پڑتی ہیں، اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملہ کیس میں سالوں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں جس کی ناخوشگواریادیں آج بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتیں انہوں نے جیل میں گزارے گئے وقت کواپنی زندگی کا دہشت ناک وقت قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل میں گزارے گئے دنوں نے جہاں ان کی ناخوشگوار یادوں میں اضافہ کیا وہیں انہیں مضبوط اور مشکل حالات کا ڈٹ کر سامنا کرنے کے قابل بنایا انہوں نے جیل سے بہت کچھ سیکھا ہے جو زندگی گزارنے میں ان کے بہت کام آئے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیل میں غربت بھرے دنوں کو یاد کرکے آنسو آجاتے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل بھی بے گناہ تھے اورآج بھی بے گناہ ہیں انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں بھارتی اسکول میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک بات ہے کہ بچے اسکولوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، گڑگاؤں کےاسکول میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی جیسے واقعے کے بعد تمام والدین کی نیندیں اڑ گئی ہیں لہٰذا میری گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے حوالے سے محتاط رہیں، میں خود باپ ہوں اوراپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم خواتین کی عزت کرنے کے ساتھ بچوں کی حفاظت کے لیے بھی کوئی نہ کوئی قدم اٹھائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی ''بھومی'' کے ٹریلر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ سنجے دت کی آ نے والی فلم ''بھومی'' بھی باپ بیٹی کے رشتے پرمبنی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کی حفاظت کرنے کے لیے ہر حد پار کرتے نظر آئیں گے، فلم میں ان کی بیٹی کا کردار اداکارہ آدیتی راؤحیدری ادا کررہی ہیں فلم رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔