سانحہ کوئٹہ پر روس کا اظہار افسوس پوتن کا صدر زرداری کو خط

لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے، ایسے اقدامات ملک کیخلاف سازش ہیں


Numainda Express February 20, 2013
لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے، ایسے اقدامات ملک کیخلاف سازش ہیں فوٹو فائل

ISLAMABAD: روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنے کی کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ ان کاملک دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت کرتاہے ۔

منگل کوصدر آصف علی زرداری کے نام لکھے گئے خط میں روسی صدر نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان میں تعینات روسی سفیر آندرے ایس بنڈک نے یہاں ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے ان کوروسی صدرکاسانحہ کوئٹہ کے حوالے سے لکھا گیا تعزیتی خط پیش کیا ۔

9

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق روسی صدر نے اپنے خط میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کو وحشیانہ کارروائی قرارد دیتے ہوئی اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں پاکستان میں حالات کو خراب کرنیکی کوشش ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران روسی صدر اور اسلام آباد میں تعینات روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روس کو خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا ذریعہ سمجھتاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں