کبھی بیٹے کا دوست نہیں بن سکتا سنی دیول

ہم جب ساتھ بیٹھتے ہیں تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا بات کریں ،سنی دیول


ویب ڈیسک September 13, 2017
میرے اورکرن کے درمیان احترام کا رشتہ تو ہوسکتا ہے لیکن دوستوں کا نہیں؛سنی دیول؛فوٹوفائل

لاہور: ناموربالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کرن دیول اتنا بڑا ہوگیا لیکن انہوں نے کبھی اپنے بیٹے سے دوستوں کی طرح بیٹھ کر بات نہیں کی وہ اور کرن کبھی دوست نہیں بن سکتے۔

اداکاردھرمیندر نے اپنے بڑے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کے لیے 1983 میں فلم ''بے تاب'' بنائی تھی جس میں سنی دیول کے ساتھ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اب سنی دیول بھی اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے فلم ''پل پل دل کے پاس'' بنارہے ہیں، ایک تقریب کے دوران سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے وہ اپنے بیٹے کے کیرئیر کولے کر بہت فکر مند ہیں اور اس کے لیے فلم بنارہے ہیں لیکن ایک ساتھ کام کرنے کے باجود ہم باپ بیٹا کبھی دوست نہیں بن سکتے ، ہم نے آج تک کبھی ساتھ بیٹھ کر بات ہی نہیں کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھرمیندرکی تیسری نسل نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور میرے والد دھرمیندر کا رشتہ بھی ایسا ہی ہے میں نے آج تک اپنے والد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی، ہم جب ساتھ بیٹھتے ہیں تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا بات کریں، میں آج بھی اپنے والد سے بہت ڈرتا ہوں، کرن اور میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہے، میرا بیٹا میرا بہت احترام کرتا ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تو ہوسکتا ہے لیکن دوستوں کا نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول بیٹے کی حوصلہ افزائی پر مداحوں کے شکر گزار

واضح رہے کہ فلم ''پل پل دل کے پاس'' کی ہدایت کاری کے فرائض سنی دیول خود انجام دے رہے ہیں فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ منالی میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں