کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائےپرویزمشرف

پوری قوم سوگ میں ہے‘آئے روز ہزارہ برادری کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے ، قائد اے پی ایم ایل


INP February 20, 2013
دہشتگردی سے ایک بارپھر ثا بت ہوگیاکہ بلو چستان میں حکو مت نام کی کوئی شہ نہیں، بیان۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پر ویز مشرف کہا ہے کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے۔

سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگ میں ہے'آئے روز ہزارہ برادی کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے، دہشتگردی سے ایک بارپھرثا بت ہو گیاکہ بلوچستان میں حکو مت نام کی کوئی شہ نہیں،امن وامان کی ناقص صورتحال ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے،حکمرانوں کے نز دیک انسا نی جانوں کی کو ئی قیمت نہیں، 5 سال میں امن و امان کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،منگل کوجاری اپنے بیان میں پرویزمشرف نے کہا کہ امن وامان کی ناقص صورتحال پرملک کوتباہی کی طرف لے جایا جارہاہے اورگورنرراج کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن وامان قائم کرے ۔

14

حکمرانوں کے نز دیک انسا نی جانوں کی کو ئی قیمت ہی نہیں اور نہ ہی انھوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران امن وامان کے مسئلے کوسنجیدگی سے لیا۔ اسلام کے نام پرجولوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ صرف اہل تشیع کے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔میرے پاس دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں اور میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ آج جو اہل تشیع کے ساتھ ہورہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے' اے پی ایم ایل اس واقعے کی سخت مذمت کرتی ہے ۔پرویز مشرف نے سانحہ میں شہید ہونے والوںکے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان کے لوا حقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااورکہا ہے کہ رنج کی اس گھڑی میں اے پی ایم ایل ان کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |