پہلی بار30 سعودی خواتین نے شوریٰ کونسل کاحلف اٹھالیا

ارکان میں یونیورسٹی گریجویٹس،انسانی حقوق کی کارکنان اوردوشہزادیاں بھی شامل ہیں

ارکان میں یونیورسٹی گریجویٹس،انسانی حقوق کی کارکنان اوردوشہزادیاں بھی شامل ہیں فوٹو: وکی پیڈیا

KARACHI:
سعودی عرب میں پہلی بار30 خواتین بھی شوریٰ کونسل کی رکن بن گئی ہیں۔

ان خواتین سے شاہ عبداللہ نے حلف لیا۔وہ اسی ہال میں بیٹھیں گی جہاں ان کے 130 مردارکان بیٹھیں گے۔شاہ عبداللہ نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ ہم آہستہ آہستہ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔




انھوں نے ارکان کونسل سے کہاکہ وہ اپنے مباحثوں میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں۔شاہ عبداللہ نے حلف اٹھانے والی خواتین کا گیارہ جنوری کوشوریٰ کونسل کیلیے تقررکیاتھا ۔ان میں یونیورسٹی گریجوایٹس،انسانی حقوق کی سرگرم کارکنان اور دو شہزادیاں بھی شامل ہیں۔
Load Next Story