نئے وزیراعظم کا فیصلہ چند روز میں ہوجانا چاہیے سعید الزماں

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو من مانی نہیں کرنے دینگے، انعام نیازی، پروگرام تکرار میں اظہار خیال

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو من مانی نہیں کرنے دینگے، انعام نیازی، پروگرام تکرار میں اظہار خیال

مسلم لیگ(ن)کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہاہے کہ توہین عدالت قانون پرعدالتی فیصلے سے ہم مطمئن ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ اب وہ مزید خلفشار پیدا نہ کرے اور نگران سیٹ کے تحت انتخابات کرانے کا اعلان کرے۔پروگرام تکرار میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست شروع ہی شوکت خانم کینسراسپتال سے ہوتی ہے اسپتال کوعمران خان اوران کے ساتھیوں نے خود سیاست میں گھسیٹا ہے ۔


پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہاکہ توہین عدالت قانون میں ترمیم کے فیصلے سے پیپلزپارٹی کو ایکبار پھر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن جس طرح عدالت نے قانون کوکالعدم قراردیا ہے وہ افسوس نا ک ہے۔ہم ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن وہ ہی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ۔ن لیگ نے شوکت خانم اسپتال پرالزامات لگا کر گھٹیا حرکت کی ہے نواز شریف کواس پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ خان نیازی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا راناثنا اللہ کو پہلے سے علم تھا۔موجودہ صورتحال کا حل الیکشن نہیں ہے ہم پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔ پیپلزپارٹی کو ملک اور اداروں کے لیے کچھ نہ کچھ قربانی ضروردینا پڑے گی عوام میں برداشت ختم ہوچکی ہے۔ اگرہم انڈومنٹ کا پیسہ واپس لے آئیں تو مسلم لیگ ن کیا ازالہ کرے گی۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سعید الزمان صدیقی نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد نئے وزیراعظم کا فیصلہ چند روز میں ہوجانا چاہیے ۔اس طرح کے قانون کبھی بھی پاس نہیں ہوسکتے جن میں پبلک آفس ہولڈرز کو استثنیٰ کی بات کی جائے۔
Load Next Story