یمن جنگی طیارہ گر کر تباہ 12 افراد ہلاک 22 زخمی

مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک February 20, 2013
یمنی حکام نے حادثے میں پائلٹ سمیت 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے. فوٹو: رائٹرز

یمنی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران دارالحکومت صنعاء میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔


روسی ساختہ لڑاکا طیارہ دارلحکومت کے وسط میں واقع انقلاب چوک کے نزدیک ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، یمنی حکام نے حادثے میں پائلٹ سمیت 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔


حادثے کے بعد تباہ شدہ طیارہ کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے جس سےکئی کاروں کوبھی آگ لگ گئی، مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں