آبی تنازعات پاک بھارت مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہونگے

پاکستان نے بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں


INP September 14, 2017
آبی تنازعات: پاک بھارت مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہونگے فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات آج (جمعرات کو) واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔

سیکریٹری سطح پر مذاکرات کی نگرانی عالمی بینک کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ ہو گیا،وفد میں سیکرٹری پاوریوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر کمشنرمرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکریٹری واٹر سید مہر علی شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں