شریف خاندان نے اثاثے کاروبارسے بنائےزعیم قادری

سیاست میں ن لیگ کاگنداب نہیں چلے گا،عارف علوی’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں گفتگو


Monitoring Desk August 04, 2012
سیاست میں ن لیگ کاگنداب نہیں چلے گا،عارف علوی’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں گفتگو

مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کا کاروباری خاندان سے تعلق ہے، انھوں نے جو بھی اثاثے بنائے اپنے کاروبار سے بنائے اور اس کا ریکارڈ موجود ہے ۔پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میں جوکچھ لکھا وہ صرف ہوائی باتیں تھیں جن کا کوئی ثبوت نہیں تھا اگر وہ کوئی ثبوت پیش کرتا تو ہم اس کے خلاف عدالت میں ضرورجاتے ۔

عمران خان نے مے فیئر اپارٹمنٹ کی بات کی تو وہ انھوں نے 1970ء میں خریدے تھے ۔اسحاق ڈار شریف آدمی ہے اس پر تشد د کیا گیا اور جو کچھ اس نے بیانات دیے وہ کوئی بھی آدمی مارسے بچنے کے لیے کہہ سکتا ہے۔عمران نوازشریف کے چھ ارب کا ڈیفالٹ ثابت کردیں تو میں نواز شریف کو چھوڑ دوں گا۔جدہ میں اسٹیل مل کی کہانی یہ ہے کہ 51 فی صد سعودی حکام کا حصہ تھا،انھوں نے پارٹنر شپ کی تھی ۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف سے بطور پاکستانی کوئی بھی پوچھ سکتا ہے کہ انھوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف جتنے بھی مقدمات بنے انھوں نے ان کا سامنا کیا۔میں یہ نہیں کہتا کہ نوازشریف کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے جائیں مگر یہ ضرورکہتا ہوں کہ ان کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ن لیگ نے پاکستان کے غریب عوام کا پیسہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ن لیگ نے پاکستان کی سیاست میں جو گند مچایا اب وہ نہیں چلے گا ۔ ریمنڈ بیکر نے جو کتاب لکھی اس میںنوازشریف کی 417ملین کی کرپشن کا ذکر ہے اس کے علاوہ بی بی سی نے ان کی کرپشن پر دستاویزی فلم بھی بنائی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |