حدیبیہ پیپرملزکیس نیب کا سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کا فیصلہ
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعے کو اپیل دائر کی جائے گی، ترجمان نیب
نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز اور ناجائز اثاثے بنانے کے ریفرنس خارج
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نیب نے ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر نیب کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کل اپیل دائر کرے گا۔
واضح رہے شریف خاندان نے حدیبیہ پیپرملز کیس سے متعلق نیب کے ریفرنسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔