MUMBAI:
امریکا کے شہر کنساس میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد لاپتہ اور 14 زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست ''میزوریکے'' کے شہر کنساس کے وسط میں واقع ایک ہوٹل کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جو قریبی عمارتوں تک پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن سے ایک کار کے ٹکرانے کے باعث ہوا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔