امریکا کنساس میں گیس پائپ لائن میں دھماکا 2 افراد لاپتہ 14 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن سے ایک کار کے ٹکرانے کے بعد ہوا.


ویب ڈیسک February 20, 2013
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن سے ایک کار کے ٹکرانے کے بعد ہوا. فوٹو: رائٹرز

MUMBAI:

امریکا کے شہر کنساس میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد لاپتہ اور 14 زخمی ہوگئے۔


امریکی ریاست ''میزوریکے'' کے شہر کنساس کے وسط میں واقع ایک ہوٹل کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جو قریبی عمارتوں تک پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن سے ایک کار کے ٹکرانے کے باعث ہوا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں