برطانوی وزیراعظم کا بالی ووڈ اسٹارعامر خان کے ہمراہ گرلز کالج کا دورہ

کالج کے دورہ کے موقع پر اداکار عامر خان نے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے پر طالبات کی تعریف کی۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے طالبات سے بھارتی سوسائٹی میں خواتین کو در پیش مسائل پر بات چیت کی۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ہمران جانکی دیوی میموریل گرلز کالج کا دورہ کیا۔


بھارت کے دورے پر آئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ہمراہ جب جانکی دیوی میموریل گرلز کالج پہنچےتو طالبات اپنے درمیان برطانوی وزیراعظم اور بالی ووڈ اداکار کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، اس دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے طالبات سے بھارتی سوسائٹی میں خواتین کو در پیش مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر عامر خان نے بھی برطانوی وزیراعظم کے ساتھ کالج کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے پر طالبات کی تعریف کی۔
Load Next Story