توہین عدالت کیس چیئرمین نیب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

میری عدالت میں پیشی سے نیب کا کام متاثر ہو رہا ہے لہٰذا مجھے حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک February 20, 2013
میری عدالت میں پیشی سے نیب کا کام متاثر ہو رہا ہے لہٰذا مجھے حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، چیئرمین نیب فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیئرمین نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی عدالت میں پیشی سے نیب کا کام متاثر ہو رہا ہے لہٰذا انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاہم سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی استدعا مسترد کردی۔

اس موقع پرعدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کے معاملہ پر دو رکنی جوڈیشل کمیشن بنایا ہے جواب میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |