عوام كے جان ومال كا تحفظ حكومت كی ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان

قانون نافذ كرنے والے ادارے صوبے میں پوری طرح متحرک ہیں، نواب ثنا اللہ زہری

قانون نافذ كرنے والے ادارے صوبے میں پوری طرح متحرک ہیں، نواب ثنا اللہ زہری۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ عوام كے جان ومال كا تحفظ حكومت كی ذمہ داری ہے جب کہ قانون نافذ كرنے والے ادارے پوری طرح صوبے میں متحرک ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے جمعیت اہل حدیث كے مركزی نائب امیر مولانا عبدالرشیدحجازی كی قیادت میں وفد نے ملاقات كی، اس موقع پر وفد نے وزیراعلیٰ كو مركزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما كے بیٹے كے اغوا پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام كے جان ومال كا تحفظ حكومت كی ذمہ داری ہے، بالخصوص اغوا جیسے واقعات كی روک تھام كے لیے قانون نافذ كرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔


وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعہ كے حوالے سے قانون نافذ كرنے والے اداروں سے تفصیلی بریفنگ لی ہے اورمتعلقہ ادارے جمعیت اہل حدیث کے رہنما كے بیٹے اور دیگر مغویان كی بحفاظت بازیابی كے لیے بھرپوركوششیں كررہے ہیں۔

 

 
Load Next Story