کوئٹہ کا واقعہ افسوسناک ہے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا وزیراعظم
اجلاس میں کابینہ کرمنل لا2013 میں ترمیم اور اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی بھی منظوری دے گی.
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا واقعہ افسوسناک ہے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، کابینہ آج ایم نائن موٹر وے بنانے سمیت اہم امور کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وزارت مواصلات کی ایم نائن موٹر وے بنانے کی سمری کا جائزہ لیا جارہا ہے،،سمری کے تحت کراچی سے حیدرآباد تک موٹر وے بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے سنگل پارٹی ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ کرمنل لا2013 میں ترمیم اور اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی بھی منظوری دے گی جو کہ اوگرا کی پالیسی گائیڈ لائن سے متعلق ہے۔
اجلاس میں واٹر سیکٹر ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ،کابینہ حج پالیسی کے علاوہ وزارت ریلوے کی 75 انجنوں کی خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ اور وزارت ریلوے کی طرف سے رولز کی خلاف ورزی کو درگزر کرنے کی استدعا کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔