احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کی صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کی صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس پر کیس کی سماعت کی، عدالت نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کر لیا جس کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس ان کے گھر گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 20 ستمبر کی صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : احتساب عدالت نے نوازشریف کو 19 ستمبرکوطلب کرلیا

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیا تھا۔

Load Next Story