جیکب آباد جلسے میں دھماکا پیر آف قمر شریف کا پوتا جاں بحق5 افراد زخمی

پیر آف قمبر شریف حسین شاہ کے دوسرے پوتے ذکی شاہ بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔


ویب ڈیسک February 20, 2013
پیر آف قمبر شریف حسین شاہ کے دوسرے پوتے ذکی شاہ بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔ فوٹو ایکسپریس

مذہبی جماعت کے جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں پیر آف قمر شریف کا پوتا شفیق شاہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گاؤں احمد دین بروہی ميں پیرسید حسین شاہ کا قافلہ جیسے ہی جلسہ گاہ کے قریب پہنچا تو سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پیر آف قمبر شریف سید حسین شاہ، ان کے دو پوتے سید شفیق شاہ اور سید ذکی شاہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہيں سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا۔

پیرآف قمبرشریف کا پوتا شفیق شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی درگاہ قمبرشریف کے مرید بڑی تعداد میں سول اسپتال جیکب آباد کے باہر جمع ہوگئے جبکہ واقعے کے خلاف علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں