ایل او سی خلاف ورزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے، احتجاجی مراسلہ


ویب ڈیسک September 14, 2017
گزشتہ روزبجوات،پھکلیان سیکٹرپر بھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی تھی فوٹو: فائل

KARACHI: لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزبجوات، پھکلیان سیکٹرپربھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی، مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید متعدد مویشی زخمی ہوگئے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں