توقیر صادق کی متحدہ عرب امارات سے بے دخلی سے متعلق کاغذی کارروائی مکمل

نیب ٹیم نےعجمان کی مرکزی عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی کہ توقیر صادق کے رہائشی پرنٹ کو منسوخ کیا جائے.


ویب ڈیسک February 20, 2013
نیب ٹیم نےعجمان کی مرکزی عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی کہ توقیر صادق کے رہائشی پرنٹ کو منسوخ کیا جائے، فوٹو فائل

لاہور: اوگرا اسکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق کو وطن واپس لانے کے لئے نیب نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جب کہ ان کا رہائشی پرمٹ منسوخ کرنے اور بے دخلی کی دستاویزات ایکسپریس نیوزکو مل گئی ہے۔

توقیر صادق کی وطن واپسی کے لئے نیب ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی مرکزی عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی کہ توقیر صادق کے رہائشی پرمٹ کو منسوخ کیا جائے، جس پر عدالت نے رہائشی پرمٹ منسوخ کر دیا جبکہ توقیر صادق کوڈی پورٹ کرنےکے لئے کاغذات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

توقیر صادق نےالنور بیکرز میں ملازمت کی بنیاد پر ویزہ حاصل کر رکھا تھا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب کی 3 رکنی ٹیم نے متحدہ عرب امارات جا کر عجمان کی عدالت سے رجوع کیا، ذرائع کےمطابق عدالت میں توقیر صادق کی واپسی کے لئے ٹکٹ جمع کرادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں