مسلم لیگ ق اورپیپلزپارٹی کے درمیان 182 نشستوں پر اتفاق 2 پرڈیڈ لاک برقرار

مسلم لیگ(ق) کے جو افراد پارٹی چھوڑ گئے ہیں وہاں پیپلزپارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک February 20, 2013
مسلم لیگ(ق) کے جو افراد پارٹی چھوڑ گئے ہیں وہاں پیپلزپارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے 182 نشستوں پر اتفاق ہو گیا جبکہ قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

رحیم یارخان اور گجرات کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں پر پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) میں اتفاق نہیں ہو سکا جبکہ اس کا فیصلہ صدر آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ق) کے جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں وہاں پیپلزپارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے ، دوسری جانب مسلم لیگ(ق) نے پنجاب ميں 131 نشستیں مانگی ہیں جبکہ رحیم یارخان سے خسرو بختیار این اے 194 اور این اے 195 سے (ق) لیگ کےامیدوارہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں